Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

زکریا یونیورسٹی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے مابین ایم او یو پر دستخط

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
زکریا یونیورسٹی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے مابین ایم او یو پر دستخط
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی
 وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز باسط ندیم اور دوسری جانب سے منیجر بلڈ ڈونرز موبلائزیشن محسن عباس اور سینیئر ایگزیکٹو بلڈڈونر موبلائزیشن سید محمد عاصم رضا نے دستخط کیے
 ڈاکٹر اکبر انجم بھی موجود تھے۔ معاہدہ میں طے پایا کہ ریجنل بلڈ سنٹر تھیلسیمیا اور ایمرجنسی کے مریضوں کو خون کی فراہم کے لیے یونیورسٹی میں سال میں دو مرتبہ خون کے عطیات کے حصول کے لیے کیمپ منعقد کرے گا