Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں استقبالیہ تقریب

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں استقبالیہ تقریب
انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں طلبہ کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد
 انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں طلبہ کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، ایڈمنسٹریشن، اور سینئر طلبہ نے نئے داخل شدہ طلبہ کا استقبال کیا۔ یو ای ٹی کے سینئر طلبہ نے نئے آنے والے طلبہ کو انجینئرنگ یونیورسٹی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے، سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر، الائیڈ سائنسز اینڈ ہومنٹیز ، رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان ،پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ، ٹریژرراور دیگر فیکلٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وائس چانسلر نے نئے طلبہ کیلئے لگائے گئے سٹالز کا دورہ اورطلبہ اور ان کے والدین سے بات چیت کی ۔ انہوں نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ پڑھائی پر توجہ دیں اور خود کو موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیا رکریں۔ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر راشد نوز نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہااور بتایا کہ داخلے کا عمل نہایت شفاف طریقہ سے مکمل کیا گیا ہے۔