Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سندھ کی غیر فعال یونیورسٹیوں کو پندرہ دن کی مہلت

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سندھ کی غیر فعال یونیورسٹیوں کو پندرہ دن کی مہلت
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے چارٹرڈ پرائیویٹ سیکٹر کی 6 یونیورسٹیز کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

اخبارات میں جاری اشتہارات میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی 6 یونیورسٹیز اپنے قیام کے روز سے ہی غیر فعال رہی ہیں۔
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری اشتہار میں پاکستان یونیورسٹی کراچی، سٹی یونیورسٹی کراچی، اتحاد یونیورسٹی کراچی، سابقہ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد (جس کا نیا نام محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی حیدرآباد رکھا گیا)، سابقہ الطاف حسین یونیورسٹی کراچی (جسے محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کراچی کا نام دیا گیا تھا) کے علاوہ قلندر شہباز یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز ٹنڈو محمد خان کے نام شائع کیے گئے ہیں۔

مشتہر کی جانب سے ان یونیورسٹیز کے سربراہان اور ان کی اسپانسرنگ باڈیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس اشتہار کی اشاعت کے 15 یوم کے اندر کلفٹن بلاک 1 میں التمش اسپتال کے قریب بنگلہ نمبر 46 ڈی میں قائم سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے رجوع کریں، بصورتِ دیگر ان یونیورسٹیز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔