Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

منہاج یونیورسٹی ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

منہاج یونیورسٹی ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل
وزیر جنگلات سبطین خان نے منہاج یونیورسٹی کو ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرسبز ترین جامعات میں مزید ایک جامعہ کا اضافہ خوش آئند اور حوصلہ افزاء امر ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارےطلبہ میں شجرکاری کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبہ میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے بارے بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہماری نسلیں زمانہ طالبعلمی سے ہی اس ویژن کے ساتھ جڑ جائیں گی تو مستقبل قریب میں پاکستان کو آلودگی اور سموگ سے نجات مل سکتی ہے۔