Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ زکریا کیمپس میں بجلی،پانی بند

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ زکریا کیمپس میں بجلی،پانی بند
جامعہ زکریا کے شعبہ منٹی نینس کی غفلت کے باعث کیمپس میں پانی اور بجلی بند ، ہاسٹلز کے طلبا وطالبات کلاسز میں نہ آسکے،دفاتر میں کام ٹھپ ہوگیا،
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے بجلی کا بریک ڈاون ہواجو ساڑھے تین بجے تک رہا، اس دوران یونیورسٹی کی پانی کی ٹینکیاں خالی ہوگئیں
 رہائشی کالونیوں کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز دفاتر اورمساجد میں پانی صبح 10 بجے ختم ہوگیا جس کی وجہ سے مساجد میں نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،
 اسی طرح بجلی کی بندش کی وجہ سے دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا، 12 بجے تک تمام ملازمین دفاتر کو تالا لگاکر چلے گئے کہ بجلی آئے گی تو آجائیں گے ،
 یونیورسٹی ملازمین افسروں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں
 اورشعبہ منٹی نینس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔