Author Topic: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تقریب تقسیم اسناد  (Read 836 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
aligarh institute of technology karachi

علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تقریب تقسیم اسناد
علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلی تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر تھے،
اس موقع پر 640سے زائدطلباء و طالبات کو ڈپلومہ کی اسناد تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے کامیاب طلباء و طالبات میں تمغے تقسیم کئے گئے، معین الدین حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ آپ کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے، آپ عملی زندگی میں داخل ہورہے ہیں جہاں قدم قدم پر آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا
جس سے عہدہ برآ ہونے کے لیے آپ کی مہارت اور قابلیت ہی کام آئے گی، انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے اَپ ڈیٹ کرتے رہنا ہوگا
تاکہ ترقی کی دوڑ میں آپ پیچھے نہ رہ جائیں، چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ طلباء کی قابلیت اور مہارت ترقی اور کامیابی نہ صرف انکی ترقی کا باعث بنتی ہے بلکہ ملک اور قوم کی بہتری اور خوشحالی کا سبب بھی بنتی ہے ، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے بھی خطاب کیا۔