Inauguration of Jinnah Sindh Medical University's state-of-the-art "Anatomy" Lecture Hall
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انتہائی جدید’’اناٹومی‘‘ لیکچر ہال کا افتتاح
صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انتہائی جدید’’اناٹومی‘‘ لیکچر ہال کا افتتاح کردیا،
وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جے ایس ایم یو اور جے پی ایم سی کی کارکردگی سے آگاہ کیا،
ساتھ ہی جے پی ایم سی میں کلینکل فیکلٹی اور انتظامی عہدوں پر تقرری کی اجازت بھی طلب کی جس پر صوبائی وزیر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔
اس موقع پرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرشاہد رسول نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں
کہ جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیکچر ہال طلبا کی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کریگا۔ بعد ازاں صوبائی وزیرکو ’’بون بینک‘‘ لے جایا گیا
جہاں موجود جدید مشینوں کے استعمال سےانسانی اعضاء بالخصوص ہڈیوں کی مکمل اور جامع جانچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پروفیسر شاہد رسول نےصوبائی وزیر کے سامنے جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ میں کلینکل فیکلٹی اور انتظامی عہدوں پر اسٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی بیان کیا۔
اس موقع پر پروفیسرشاہد رسول نے معزز مہمان کو اجرک اور سوینئر بھی پیش کیا، بورڈ روم میں ہونیوالی میٹنگ میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان،پرنسپل ایس ایم سی-جےایس ایم یو پروفیسر غلام سرور قریشی، این آئی سی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر سلیم سڈل، ڈین جے پی ایم سی پروفیسرسید مسرور احمداور جےایس ایم یو و جے پی ایم سی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔