Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے طلبا کو جلد بازیاب کیا جائے ،اکیڈمک اسٹاف

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے طلبا کو جلد بازیاب کیا جائے ،اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن
بلوچستان یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے ورسٹی پینل اور اکیڈمک پینل کا ایک اہم اجلاس اتوار کو ٹیچرز ہاسٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کی تاحال عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی سب سے اہم اور سپریم باڈی سینڈیکیٹ کا (ان سرکلر) اجلاس طلب کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیا
 اور اسے بلوچستان حکومت، طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔
 اجلاس میں ورسٹی پینل کے فرید اچکزئی، اکیڈمک پینل کے ظاہر مینگل، ڈاکٹر منظور بلوچ، یوسف مینگل اور ڈاکٹر عابدہ بلوچ نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں اکیڈمک پینل کی جانب سے سنڈیکیٹ کے اپنے ممبران کی حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ جب تک طلبہ بازیاب نہیں ہونگے بلوچستان حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی ہوگی ۔