Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

بیٹی کو ڈانٹنے پر پولیس اہلکار نے ٹیچر کو گولی ماردی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
After scolding the daughter, the Police officer Fired on teacher
بیٹی کو ڈانٹنے پر پولیس اہلکار نے ٹیچر کو گولی ماردی
بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس اہلکار نے بیٹی سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر اسکول ٹیچر کو گولی ماری جو خوش قسمتی سے اُن کے بالوں کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے کامان میں منگل کو کلکتہ میں تعینات پولیس اہلکار رام کشن نے سریندرا سنگھ نامی ٹیچر کو اُنکے گھر کے باہر روکا اور بیٹی کو تھپڑ مارنے کی وجہ دریافت کی۔
پولیس اہلکار کی شوہر سے گفتگو اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سریندرا کی اہلیہ درمیان میں آئیں اور اہلکار کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار مشتعل ہوا اور اُس نے ٹیچر کو گولی مار دی، فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔سریندرا نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ دونوں محفوظ رہے اور گولی اُن کی اہلیہ کے بالوں کو چھوتی ہوئی گزری۔