Author Topic: بارہ سال سے بڑے طلبہ و طالبات کو ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت  (Read 960 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بارہ سال سے بڑے طلبہ و طالبات کو ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت
ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سندھ کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ اور عملے (تعلیمی اور غیر تدریسی) کی کوویڈ 19 ویسکین لازمی لگوائیں۔

سات جنوری کو ڈائریکٹورٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے گشتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یہ قدم اس مہلک وائرس سے طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے، تعلیمی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے اور طلبہ کے قیمتی وقت کو بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔

لہٰذا، تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو اس سرکلر کے ذریعے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے طلبہ اور عملے کی 100% ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

اسکولوں کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹاف ممبران سے ویکسینیشن کارڈز کی کاپی حاصل کریں تاکہ این سی سی او کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

 اگر 12 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے کسی بھی طالب علم یا عملے کے ممبر کو انتظامی ٹیم کے معائنہ/دورے کے دوران ویکسین سے محروم پایا گیا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف سندھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں (ریگولیشن اینڈ ریگولیشن) کے مطابق سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔