Author Topic: پیپلزمیڈیکل کالج شہید بینظیرآباد کی طالبہ نے خود کشی کرلی  (Read 1507 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
People's Medical College Shaheed Benazirabad Female Student Committed Suicide

پیپلزمیڈیکل کالج شہید بینظیرآباد کی طالبہ نے خود کشی کرلی
پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی فائنل ایئر کی طالبہ نے خود کشی کرلی ، دو دن پہلے عصمت کے والد نے4افراد پر بیٹی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں دادو میں پیپلز میڈیکل کالج شہیدبے نظیر آباد کی طالبہ کی اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق عصمت کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سیتا رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی گئی ہے۔
عصمت پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی اور چھٹیوں پر اپنے آبائی شہر دادو کے علاقے سیتا آئی ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا 2دن پہلے عصمت کے والدنے4افراد پر بیٹی کوہراساں کرنے کامقدمہ درج کروایا تھا،
جس میں والد کا کہنا تھا کہ شمن نامی شخص میری بیٹی کا جھوٹا نکاح نامہ بنواکر بلیک میل کررہا تھا اور میری بیٹی سے اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے منگوا رہا تھا،والد نے بیان میں کہا کہ عصمت کو کورٹ میں پیش کیا، جہاں نکاح نامے کو جھوٹا قرار دیا گیا، شمن نامی شخص میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اس پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی عصمت نے خودکشی کی ہے۔