Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کیمبرج انٹرنیشنل AS اور A لیول کے نتائج جاری کردیئے گئے

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کیمبرج انٹرنیشنل AS اور A لیول کے نتائج جاری کردیئے گئے
کیمبرج انٹرنیشنل اے اور اے ایس لیول کے طلبہ کے اکتوبر/نومبر 2021ء کے امتحانی سیریز کے نتائج اتوار کو جاری کردئیے ہیں۔ پاکستان میں اکتوبر/نومبر 2021 کے امتحانات کی سیریز کے لیے کیمبرج انٹرنیشنل اے اور اے ایس لیول کے لیے 65000سے زیادہ مضامین کیلئے طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جو معمول سے زیادہ ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ کیمبرج نے مئی/جون 2021 کے امتحانات کی سیریز میں پاکستان حکومت کی درخواست پر اے ایس لیول کے امتحانات کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیے تھے اور اکتوبر/نومبر 2021ء کے امتحانات طلباء کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت CoVID-19معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت منعقد کیے تھے۔

کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیولز کے ساتھ ساتھ کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور کیمبرج انٹرنیشنل او لیولز کے لیے اکتوبر/نومبر 2021 کی سیریز میں پاکستان کے اسکولوں کی طرف سے مجموعی طور پر 155,000؍ سے زیادہ اندراجات کیے گئے تھے۔ کیمبرج IGCSE اور O لیول کے نتائج اگلے ہفتے شائع کیے جائیں گے۔ پاکستانی طلباء میں اکتوبر/نومبر 2021ء کی امتحانی سیریز میں طبیعیات، کیمیاء اور ریاضی کیمبرج انٹرنیشنل AS اور A لیول کے سب سے مقبول ترین مضامین میں تھے۔ عبوری ڈائریکٹر، ٹیچنگ اینڈ لرننگ، کیمبرج انٹرنیشنل لی ڈیوس نے کہا کہ ہمارے تمام کیمبرج انٹرنیشنل AS ، A لیول کے طلباء کو، پاکستان اور دنیا بھر میں، آج کے امتحان کے نتائج پر بہت بہت مبارکباد۔
یہ ہم سب کے لیے ایک اور ناقابل یقین حد تک مشکل سال رہا ہے، لیکن، اس کے باوجود، آپ سب نے اپنی قابلیت کو حاصل کرنے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔ آپ سب کو اس پر ناقابل یقین حد تک فخر ہونا چاہئے جو آپ نے حاصل کیا ہے۔