Author Topic: افغانستان: ننگرہار میں اسکول کے قریب اسٹال پر دھماکا، نو طالب علم جاں بحق  (Read 513 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

افغانستان: ننگرہار میں اسکول کے قریب اسٹال پر دھماکا، نو طالب علم جاں بحق
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پر دھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

دھماکا ننگر ہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا۔ دھماکے کی وجوہات سے متعلق متضاد رپورٹس ہیں، کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر  یا پھر پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔

ننگرہار کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا، جبکہ مزید چار افراد کو جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔