Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ زکریا:بی ایس کیمسٹری کے چھٹے سمسٹر کےبجائے پانچویں سمسٹر کا پرچہ دیدیا گیا

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ زکریا:بی ایس کیمسٹری کے چھٹے سمسٹر کےبجائے پانچویں سمسٹر کا پرچہ دیدیا گیا،کنٹرولر امتحانات نے الزام مسترد کردیا
جامعہ زکریا کے زیر اہتمام بی ایس کیمسٹری کے چھٹے سمسٹر کےسوالیہ پرچے کے بجائے پانچویں سمسٹر کا پرچہ حل کرنے کے لئے دیا گیا،یہ الزام بعض امیدواروں نے عائد کیا ان کا کہنا تھا کہ 10جنوری کو کیمسٹری کے چھٹے سمسٹر کا پرچہ دراصل پانچویں سمسٹر کا تھا، سوالیہ پرچے پر ہاتھ سےچھٹا سمسٹر لکھا گیا ،
جس کے باعث متعدد کالجز کے طلباء طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا ڈاکٹر امان اللہ نے بتایا کہ پانچویں سمسٹر کے تو امتحانات ہی نہیں ہورہے ،سوالیہ پرچہ چھٹے سمسٹر کا ہی ہے ۔