زکریا یونیورسٹی میں کتاب میلے کا افتتاح
وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ کتاب سے دوستی مثالی ہے اور کتاب زندگیوں میں تبدیلی لانے کا واحد ذریعہ ہے، یونیورسٹی سنٹرل لائبریری کے زیراہتمام 3 روزہ کتاب میلہ کا افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ بک فیئر کا انعقاد ایک اہم قدم ہے،
آج طالب علم انفارمیشن کے تمام ذرائع سے وابستہ ہے لیکن بدقسمتی سے کتاب سے دور ہے لیکن آج اشد ضرورت ہے کہ کتاب کے ساتھ پھر سے ناطہ جوڑا جائے، بک فیئر 28 جنوری تک جاری رہے گا، 20 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں۔