Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں چار کلو منشیات سپلائی کے الزام میں ایک شخص

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Quaid-e-Azam University Islamabad, man has been arrested for supplying 4 kilograms of drugs

قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں چار کلو منشیات سپلائی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
 انسداد منشیات کے ادرے (اے این ایف) نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی جہانگیر نامی ملزم کو یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے قریب سے حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے  مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 3 کلو 780 گرام چرس اور آدھ کلو گرام  سے زائد آئس شامل ہے جبکہ چرس 1260 گرام کے 3 پیکٹس میں تھی اور آئس لنچ باکس میں چھپا رکھی تھی۔
حکام کے مطابق ملزم سے پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کر کے طلبا کو فروخت کرنے میں ملوث ہے۔
زیر حراست ملزم کو تھانہ اے این ایف منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے۔