Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ بلوچستان کے طلباء بازیابی معاہدے پر عملدرآمد کیاجائے‘ پشتون ایس ایف

Offline AKBAR

  • *****
  • 4901
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ بلوچستان کے طلباء بازیابی معاہدے پر عملدرآمد کیاجائے‘ پشتون ایس ایف
پشتون ایس ایف بلوچستان کےصدر طاہر شاہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری سخی داد کاکڑ نے کہاہے کہ جامعہ بلوچستان سے لاپتہ طلباء سہیل اورفصیح بلوچ کی بازیابی کی بجائے یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے طلباء وطالبات کے داخلے پر غیراعلانیہ پابندی قابل مذمت ہے پارلیمانی کمیٹی کی غفلت اس حوالے سے افسوسناک ہے حکومتی مذاکراتی کمیٹی معاہدے کی پاسدای یقینی بنائے بصورت دیگر طلباء سخت لائحہ عمل اپنانے پرمجبور ہونگے
 جس کی ذمہ داری پولیس اور حکومتی کمیٹی پرعائدہوگی رہنمائوں نے کہاکہ طلباء کو تحفظ دینے کی بجائے ہراساں کیاجارہاہے پولیس اغواء کی آمد پرسوتی رہی جبکہ طلباء کو تعلیمی نشست کیلئے جامعہ میں داخل ہونے نہیں دیاجارہاجو سوالیہ نشان ہے اب تک لاپتہ طلباء کی عدم بازیابی حکومت اورپولیس پرسوالیہ نشان ہے