Author Topic: مادری زبان قوموں کی ترقی وشناخت کی علامت ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی کراچی  (Read 1741 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
مادری زبان قوموں کی ترقی وشناخت کی علامت ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی کراچی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوموں کی ترقی وشناخت کے واحدعلامت ان کی مادری زبان ہے جو عوام کے درمیان رابطہ کاموٴثرذریعہ ہے ۔ انسان زبان ہی سے خیالات ، جذبات اور احساسات کا اظہارکرتا ہے ۔ اپنی مادری زبان میں تعلیم وہنرکا حصول ہرانسان کابنیادی حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہارپختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرحاجی حکیم خان مندوخیل اوردیگرمقررین نے مادری زبان کی عالمی دن کے موقع پر ہفتہ کوکراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ایک کثیر الاقومی ملک ہے اوریہاں تمام قومیں ہزاروں سال سے قومی شناخت و تہذیب کے ساتھ آبادہیں لیکن بد قسمتی سے انگریزوں سے وراثت میں پائی ہوئی استعماریت کوجاری رکھتے ہوئے پاکستان کے حکمراں قوموں کے وجودسے مسلسل انکار کرتے آرہے ہیں ۔ اسلام ملکی سلامتی اور بھائی چارے کے ناموں سے یہاں قوموں کوغلام بنارکھا ہے ۔ ان کی زبان ، ثقافت وتاریخ کومٹانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قوموں کے درمیان خلیج کوختم کرنے کے لیے ”پشتو“ زبان ترقی وتحفظ کے لیے اقدام کیے جائیں۔ مظاہرے سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرؤف لالہ ، جنوبی پشتونخواکے صوبائی صدرعثمان خان کاکڑ ،مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالقہارودان صوبائی سیکرٹری صابرین چغرزئی اوردیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"