انٹرمیڈیٹ کے بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
سندھ میں انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے سندھ میں انٹرامتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
اسماعیل راہو کے مطابق لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں انٹر امتحانات 10جون سے ہوں گے۔
صوبائی وزیر کے مطابق کراچی میں 18جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے انٹر امتحانات شروع ہوں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےملتوی امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق پرچے 11 سے 16 جون تک ہوں گے، ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پیپرلیک ہونے پر 5 پرچےمنسوخ کر دیے تھے۔