Author Topic: داؤد انجینئرنگ کالج آرڈیننس کو پی سی او کا تحفظ مل گیا ،اسناد تضویض کر سکے گا  (Read 1480 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
داؤد انجینئرنگ کالج آرڈیننس کو پی سی او کا تحفظ مل گیا ،اسناد تضویض کر سکے گا
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم شاہد احمد نے کہا ہے کہ داؤد کالج آف انجینئرنگ کو اسناد تفویض کرنے والے ادارے کا درجہ دینے کے آرڈیننس کی مدت ختم ہوئی نہ یہ کالج غیرقانونی ہوا بلکہ اس کے آرڈیننس کو پی سی او نے کور کر لیا اور اسے باقاعدہ قانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے جبکہ وفاقی محکمہ قانون کے مطابق اس وقت جتنے بھی قانون بنے تھے وہ پی سی او سے کور ہوگئے۔ ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد 3 نومبر کو پی سی او لگادیا گیا جب ہم نے دو ماہ بعد محکمہ قانون کو خط لکھا تو انہوں نے کہا کہ اب اسے اسمبلی میں منظور کرانے کی ضرورت ہی نہیں، یہ باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ شاہد احمد نے کہا کہ داؤد کالج کے آرڈیننس میں وفاقی وزیر تعلیم کو پرو چانسلر مقرر نہیں کیا گیا تاہم اب اصولی طور پر یہ طے ہوگیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت اسناد تفویض کرنے والے جتنے بھی ادارے ہوں گے وفاقی وزیر تعلیم اس کے پرو چانسلر ہوں گے۔ اسی وجہ سے نیشنل لاء یونیورسٹی میں وفاقی وزیر تعلیم کو لاء یونیورسٹی کا پرو چانسلر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں یونیورسٹی اور انسٹیٹیوشن کے قیام کے سلسلے میں آرڈیننس/ایکٹ کا مسودہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تیار کرتا ہے اور وفاقی وزارت تعلیم کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

شکریہ جنگ
..........................................