Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ کراچی نے ایم اے ، ڈبل ایم اے کے امتحانی شیڈول کا اعلان

Offline گل

  • **
  • 1045
  • +1/-2
  • Gender: Male

جامعہ کراچی نے ایم اے ، ڈبل ایم اے کے امتحانی شیڈول کا اعلان

 جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ ایم اے، ڈبل ایم اے اورامپرومنٹ آف ڈویژن پریویس اور فائنل سالانہ امتحانات 2008ء کے خواہشمند بیرونی طلبہ کے امتحانی فارم 1850 روپے فیس کے ساتھ 6 فروری تا 2 مارچ تک جبکہ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3 تا 9 مارچ، 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10 تا 16 مارچ، 300 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17 تا 23 مارچ، 400 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 تا 30 مارچ، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 مارچ تا 6 اپریل، 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7 تا 14 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ امتحانی فارم 25 روپے کے عوض نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک کاؤنٹر سلور جوبلی گیٹ نمبر 1 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فارم اور فیس امتحانی ایکسٹرنل کاؤنٹر، واقع سلور جوبلی گیٹ نمبر 1 سے بعد از تصدیق نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک کیمپس برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے تمام امیدوار جن کی رجسٹریشن 2003ء یا اس سے پہلے کی ہے ان کے لیے (ایم اے پریویس اور فائنل) سالانہ امتحانات 2008ء میں شرکت کا آخری موقع ہے۔