Author Topic: بلوچستان،نجی اسکولوں کی درسی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں اضافہ  (Read 1567 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بلوچستان،نجی اسکولوں کی درسی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں اضافہ
   
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی سال کا آغاز مارچ میں ہوگا اس موقع پر پرائیویٹ اسکولوں کی درسی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں 10سے12فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔کوئٹہ اور صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ماہ دسمبر میں ہوتاہے اور یکم مارچ کو اسکول کھل جاتے ہیں۔مارچ سے ہی نئے تعلیمی سال آغاز ہوتا ہے۔ جس کے باعث طلبہ وطالبات نے درسی کتب ،کاپیوں ،اسکول بیگز اور اسٹیشنری کے سامان کی خریداری شروع کردی ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کی کتب ،کاپیوں اور اسٹیشنری کے سامان کی قیمتوں میں 10سے12 فیصد اضافہ کردیاہے۔والدین کا کہنا ہے کہ درسی کتب پہلے ہی مہنگی ہیں حکومت کوان کی قیمتیں کنٹرول رکھنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں انہوں نے نہیں حکومت اورپبلشرزنے بڑھا ئی ہیں اوروہ اس صورتحال کے ذمے دار نہیں ہیں۔

شکریہ جنگ
...................................