Author Topic: سی ایم ٹی آئی كا انتظام cmTi  (Read 17391 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سی ایم ٹی آئی كا انتظام cmTi
« on: November 14, 2007, 08:30:12 PM »

یہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف اپنے كیمپس اور ساز و سامان كے لحاظ سے مثالہ حیثیت كا مالك ہے بلكہ اس انسٹی ٹیوٹ كا انتظام اور ڈسپلن بھی مثالی ہے ۔اس انسٹی ٹیوٹ كی انتظامیہ میں آرمی آفیسرز ،جے سی اوز اور این سی اوز شامل ہیں ۔زیادہ تر انسٹركٹر بھی آرمی آفیسرز اور جے سی اوز ہی ہیں اور اس ادارے كو بالكل ایك فوجی ادارے كی طرح چلایا جاتا ہے۔

تمام طالب علموں كو ہاسٹل میں رہائش ركھنا پڑتی ہے اور نوجوانوں كو اپنی ذہنی تخلیقی صلاحیتوں كو بہتر بنانے كے مواقع مہیا كیے جاتے ہیں ۔

اس انسٹی ٹیوٹ میں سیٹوں كی تقسیم اس طرح ہے۔صوبہ پنجاب 32%صوبہ سندھ 16%صوبہ سرحد 12%صوبہ بلوچستان 4%فاٹا ،ناٹا اور آزاد كشمیر4%فوجی اداروں كے لیے 32%سیٹیں مخصوص ہیں ۔داخلہ ہر سال جولائی اگست میں اور كلاسوں كا اجرائ ستمبر میں ہوتا ہے ۔

یہ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی پیرو دھائی اڈے سے پاشاور روڈ كی طرف جاتے ہوئے ریلوے پھاٹك كے دائیں طرف واقع ہے۔یہ انسٹی ٹیوٹ كا ڈاك كا پتہ یہ ہے :كنسٹركشن مشینری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ I/12ڈاك خانہ شاہیگاں اسلام آباد۔