جناح اسپتال کراچی کی اسٹوڈنٹ نرسز کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کی ڈھائی سو اسٹوڈنٹ نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہفتے کو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پروفیسر مسرت حسین کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ مظاہرہ اپنے اعزازیہ کو بڑھانے، کلاسز کو باقاعدہ کرنے، نقاب لگانے کی اجازت دینے اور میس کی فیس کم کرنے کے لیے کیا، تاہم انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے مظاہرہ ترک کر دیا۔
شکریہ جنگ