Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کراچی میٹرک کے ایڈمٹ کارڈز کی تقسیم ٹاؤن کی سطح پر ہوگی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4035
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی میٹرک کے ایڈمٹ کارڈز کی تقسیم ٹاؤن کی سطح پر ہوگی
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات سید جاوید افتخار نے اعلان کیا ہے20 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2008 (ریگولر / پرائیویٹ) کے ایڈمٹ کارڈ تیار ہوگئے ہیں جو ٹاؤن کی سطح پر تقسیم کیے جائیں گے۔9 مارچ کو نئی کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن اور گلشن اقبال ،11مارچ کو کیماڑی، سائٹ، لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور13مارچ کو صدر ، شاہ فیصل ٹاؤن، لانڈھی ، بن قاسم اور گڈاپ ٹاؤنز کے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ جاری ہونگے۔ پرائیویٹ امیدواروں کا ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔
شکریہ جنگ