Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ڈاؤ یونیورسٹی سندھ تعلیم کے ساتھ عوامی بھلائی کے منصوبوں پر عمل کر رہی ہے

Offline sb

  • **
  • 27534
  • +5/-0
  • Gender: Female

 
ڈاؤ یونیورسٹی سندھ تعلیم کے ساتھ عوامی بھلائی کے منصوبوں پر عمل کر رہی ہے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ عوام کی بھلائی کے لئے جس بہتر طریقے سے مختلف فلاحی منصوبوں پر عمل کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر انتظام شعبہ فزیکل میڈیسن کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو شعبہ فزیکل میڈیسن کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس شعبہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ ان پر عمل کیا جا سکے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فزیکل میڈیسن پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جہاں حادثاتی طور پر ہاتھ پیر سے محروم ہونے والے افراد کے لئے نہ صرف علاج اور مصنوعی اعضاء بنانے اور لگانے کی سہولت موجود ہے بلکہ یہاں گریجویشن اور ماسٹر تک کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"