Author Topic: حكیم كورس  (Read 15883 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
حكیم كورس
« on: November 14, 2007, 10:35:42 PM »
میٹرك كے بعد یہ چار سال كا ریگولر كورس ہوتا ہے جو مختلف طبیہ

كالجز میں كروایا جاتا ہے ۔طبیہ كالج صرف پرائیویٹ سیكٹر میں قائم ہیں

۔یوں تو ملك كے ہر بڑے شہر میں طبیہ كالج موجود ہیں لیكن اگر آپ

حكمت كو بطور پیشہ بنانے كے خواہشمند ہیں تو آپ كسی ایسے طبیہ

كالج میں داخلہ لینا چاہیے جو پاكستان طبی كونسل كا باقاعدہ منظور شدہ

ہو۔كیونكہ چار سال كی تعلیم و تربیت كے بعدآپ كو جو سند ملتی ہے وہ

پاكستان طبی كونسل كی منظور شدہ ہونی چاہیے۔ طب كی تعلیم كے بعد آ

پ اپنا دواخانہ كھول سكتے ہیں ۔اس كے علاوہ فاضل طب و جراحت كے

لئے محكمہ صحت میں ملازمت كے بہت محدود مواقع موجود ہیں ۔طب

كا پیشہ انسانی خدمت كے ساتھ ساتھ كافی منفعت بخش پیشہ ہے۔اگر آپ

ملازمت نہ بھی كریں اور اپنا ذاتی دواخانہ كھول لیں تو چند سالوں میں

آپ كی پریكٹس خاصی چل سكتی ہے ۔بشرطیكہ آپ نے طب كی تعلیم

پوری محنت اور لگن كے ساتھ حاصل كی ہو اور آپ كے اندر خود تحقیق

كرنے كا جذبہ موجود ہو۔