Abbottabad board exam paper leak accused arrested

BISE Abbottabad board exam paper leak accused arrested


ایبٹ آباد بورڈ کے امتحانی پرچہ لیک کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے سالانہ میٹرک امتحانات کے سال 2022 کے امتحانی پرچہ کو لیک (نقل کے لئے امتحان سے پہلے سوالیہ پرچہ فروخت کرنا) کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ، ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحانات کے بائیس پیپرز لیک کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 کے پیپرز لیک کرنے میں ملوث ملزم محمد نصیر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقدمے میں نامزد 11 ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ۔
گرفتار ملزم نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے ارادے سے امتحانی پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے اور واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا تھا ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ایبٹ آباد میں واقع پرائیویٹ کالج کا مالک بھی ہے ۔ ملزم کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی کیس میں ایف آئی اے نے 13 اگست کو 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں پرائیویٹ اسکول ٹیچروں میں کامران مغل ، شیراز یونس، محمد شہزار ، محمد عبداللہ اور محمد عمران شامل ہیں ۔ جب کہ گورنمنٹ اساتذہ میں محمد نسیم ، فرحت عباس نقوی (ہیڈ ٹیچر ) ، عبدالجبار کے علاوہ طلبا میں آصف مجتبی اور افضال حسین اور منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول محمد توصیف شامل ہیں ۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation