BISE Abbottabad Board SSC exam 2022 Result

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022کے نتائج کا اعلان
پاک اسٹڈی کے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سال 2022 کے رزلٹ میں تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ مستبشرہ جدون نے 1078 نمبر لیکر پہلی جبکہ کوہ دامن پبلک سکول اینڈ کالج داسو کوہستان کے ظفر احمد نے 1072 نمبرلیکر دوسری اور محمّد سوبان، تعمیر وطن پبلک سکول مانسہرہ نے 1069 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر بابر ایاز نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک کے امتحان میں کل 61076 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 44632 طلباوطالبات پاس ہوئے اور نتیجہ 73 فیصد رہا۔
اس سلسلے میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر اور سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی تھے۔ تقریب میں بورڈ کے چئیرمین شفیق اعوان،کنٹرولز امتخانات بابر ایاز اور سیکرٹری بورڈ ظفر ارباب عباسی کے علاوہ اساتذہ، پوزیشن لینے والے طلباوطالبات اورانکے والدین نے بھی شرکت کی تھی۔
میٹرک کے آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیرکنڈ مانسہرہ کی طالبہ اریبہ بیبی نے 928 لیکر پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شیروان کی ماہ نور طارق نے 923 نمبرلیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول KTS سیکٹر نمبر 3 ہری پور کی اقرا فیاض نے917 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ شفیق اعوان نے کہا کہ اس دفعہ کے رزلٹ کو ہم نے تین بار کراس چیک کیا اور آج مکمل تسلی کرنے کے بعد اناؤنس کر رہے ہیں۔مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ کی ساری ٹیم انتہائی کومپٹینٹ ہے اور انھوں نے انتہائی محنت کے ساتھ صاف اور شفاف ایگزامینشن کا پراسیس مکمل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی نظام میں بے شمار اصلاحات لائی ہیں جس کا ثمر آج ہمارے سامنے ہے۔ تقریب میں پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات کو نقد انعامات بھی دیئے گئے۔

BISE Abbottabad Board SSC exam 2022 Result

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation