CPSP Abbottabad Convocation 2022


کالج آف فزیشن اینڈ سرجن ایبٹ آباد کانووکیشن 2022
ایبٹ آباد: کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کا 55 واں کانووکیشن ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل ڈاکٹر نگار جوہر خان تھی ۔کانووکیشن میں 5 سو مردو خواتین ڈاکٹرز کو ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس مکمل کرنے پر ڈگریاں دی گئیں۔اس موقع پر صدر CPSP پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محسود گوندل سینئر نائب صدر، پروفیسر سید خالد شفیع نائب صدر ،ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان کے علاوہ سی پی ایس ایبٹ آباد کونسل کے ممبران بھی موجود تھے۔
لیفٹینٹ جنرل ڈاکٹر نگار جوہر خان جو پاک فوج کی تاریخ میں لیفٹینٹ جنرل کے عہدہ پر پہنچنے والی پہلی اور واحد خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر رہی ہیں اور میجر جنرل کے عہدہ پر پہنچنے والی تیسری خاتون ہیں انہوں نے سی پی ایس پی ڈاکٹرز میں ڈگریاں تقسیم کیں۔کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل جوہر نگار خان نے ڈاکٹرز کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کا ر لائیں اور حالیہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خدمت جذبہ سے کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بین القوامی طرز پر علاج کی سہولت میسر کرانے میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن نے اعلی معیار کے حامل ڈاکٹرز کی تربیت مکمل کی ہے جو لائق تحسین ہے ۔
سی پی ایس پی کے صدر ڈاکٹر شعیب شفیع نے تمام ڈگری ہولڈر ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ باضابطہ ایک ماہر ڈاکٹرز کے طور خدمات انجام دینے والوں نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس میں فیکلٹی ممبران اور والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے ادارہ کے قیام کے متعلق بریفنگ میں کہا کہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کا سب سے بڑا پوسٹ گریجویٹ طبی ادارہ ہے جس کو 1962 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت 50 نامور ڈاکٹرز کی محنت اور کوشش سے جنرل ڈبلیو اے برکی ،وزیر صحت نے عمل میں لایا تھا۔
جو مائر طبی علاج کے فروغ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ 73 فیلو شپ اور 22 ممبر شپ پروگرام کے زریعے اس کو بین الاقوامی سطح پر پہنچان دلانے میں مدد ملی ہے۔ان کامیابیوں کی بدولت CPSP دنیا میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔55 ویں کانووکیشن میں اپنے شعبہ جات میں ڈپلومہ حاصل کرنے والوں تربیت مکمل ہوئی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ادارہ نے برمنگم میں ایک نئی شاخ قائم کی ہے جہاں ورکشاپس تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔اس موقع پر لیفٹینٹ جنرل جوہر نگار پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹ کو مبارکباد پیش کی اور کونسل کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگار شیلڈ بھی پیش کی ۔

CPSP Abbottabad Convocation 2022
College of Physicians and Surgeons Pakistan

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation