international pulses day, Value Chain Digital Solutions Workshop at Agricultural University


ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے تعاون سے دالوں کی ویلیو چین کی ڈیجیٹل سلوشن اور عالمی دن کے موقع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں سرکاری ادارے،یونیورسٹیز اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر برہان احمد نے ویلیو چین پروجیکٹ کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔
پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی نے مارکیٹ ریسرچ کے نتائج بتائےاور صارفین دالوں کی آن لائن خریداری میں کتنی دلچسپی لیتے ہیں اور اس میں کن کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے بارے بتایا،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دالوں کی سالانہ پیداوار تقریبا 8 لاکھ ٹن ہے جبکہ ملک کی ضروریات 16 لاکھ ٹن سے بھی زیادہ ہے۔علی اقبال نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں کسانوں کو بتایا کہ کیسے کسان ڈیجیٹل خریداروں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
چیئرمین پی اے آر سی نے اس موقع پر کسانوں کے مسائل کا ذکر کیا اورکہا کہ حکومت دالوں کی قیمت کا بھی اعلان کرنے جا رہی ہے تاکہ کسان دالوں کی زیادہ کاشت کریں
جس سے پاکستان دالوں کی ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے۔اس ورکشاپ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر محمد امجد اقبال،زرعی یونیورسٹی ملتان سے ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر حبیب رضا سمیت چکوال بکھر اور کرک خیبر پختونخوا کے دالوں کے کسانوں نے شرکت کی۔

international pulses day, Value Chain Digital Solutions Workshop at Agricultural University

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation