Iqra University Founder Chancellor Hunaid Lakhani Passed Away

Iqra University Founder Chancellor Hunaid Lakhani Passed Away

اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر حنید لاکھانی انتقال کر گئے
اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ حنید لاکھانی انتقال کر گئے ہیں
اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی
اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے
اِن کی نماز جنازہ جمعرات 8 ستمبر (آج) بعدِ نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی

September 8, 2022

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation