لاہور : پنجاب یونیورسٹی لاہور کے نہر کنارے نیو کیمپس کے گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ کی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ ام حبیبہ انسٹیوٹ آف ایجوکیشن ریسرچ( آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ) میں پانچویں سمسٹر کی طالبہ تھی
اور اپنی بہن کے ساتھ جامعہ پنجاب ،ہاسٹل نمبر8 کے کمرہ نمبر91 میں کچھ عرصہ سے رہائش پذیر تھی
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لاہور پولیس کی خواتین اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا،
مسلم ٹاون لاہور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکرنا شروع کردیے
جامعہ پنجاب ہاسٹل انتطامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیے جانے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ ام حبیبہ کی لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا
ہوسٹل ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ ام حبیبہ کمرہ نمبر74میں مقیم تھی، لڑکی نے اپنی دوست کے کمرہ نمبر91 میں جاکر دروازہ اندر سے بند کردیا تھا، ہوسٹل وارڈن کے کمرے کا دروازہ توڑنے پر لڑکی کے لٹکی ہوئی لاش ملی
ام حبیبہ کی جامعہ پنجاب کے ہوسٹل میں لاش ملنے پر دیگر پنجاب یونیورسٹی کے دیگر ہوسٹلز میں بھی خوف وہراس پھیلا گیا ،
Punjab University Lahore Girls Hostel Female Student Committed Suicide