Zakariya University Institute of Botany International Conference


جامعہ زکریا میں تین روز انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹر سیما محمود کے مطابق ادارہ نباتیات اور بوٹینیکل سوسائٹی آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے نویں بین الاقوامی اور 18 قومی کانفرنس کے مندوبین 12 غیر ملکی اور 46 ملکی جامعات سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ متعدد پوسٹ گریجویٹ کالجز کے ممبران بھی شریک ہیں ۔
کانفرنس کے اہم شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پروفیسر ڈاکٹر یوسف ظفر، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف اور دیگر سہر فہرست ہیں
کانفرنس کی افتتاحی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر غور ی تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ اس کانفرنس کا انعقاد ادارہ نباتاتیات کے طلباء وطالبات کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگا اس پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ہونے والی پودوں پرکی جانے والی جدید تحقیقات کی معلومات ایک ہی جگہ فراہم کی جا سکیں گی ،
تقریب کے اختتامی سیشن میں عملی اور تحقیقی بنیادوں پر پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو لائف ٹائم ایچویمنٹ اعزاز سے نوازا گیا ۔

Zakariya University Institute of Botany International Conference

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation